98

بسنت کے موقع پر لاہور میں ممکنہ 4 روزہ تعطیلات، ضلعی انتظامیہ کی سفارش

لاہور میں بسنت کے جشن کے موقع پر شہری چار روزہ تعطیلات کا انتظار کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی پہلے سے طے ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی پہلے سے مقرر ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کی چھٹی کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں لاہور میں شہریوں کے لیے چار چھٹیاں ایک ساتھ ہوں گی۔

چھٹیوں کے دوران شہرمیں ٹریفک کا بوجھ کم رہنے اور سڑکوں پر موٹرسائیکلوں کی روانی میں کمی متوقع ہے، جس سے شہریوں کے لیے آمد و رفت آسان ہو جائے گی۔

لاہور میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جشن کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو متوقع ہیں۔

حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جشن کے دوران احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ اضافی ٹریفک انتظامات بھی کرے گی تاکہ شہریوں کی سہولت ممکن ہو۔