61

خیبر پختونخوا میں کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کے لیے نوکریوں کی خوشخبری، 2800 چوکیدار بھرتی کرنے کی منظوری

خیبر پختونخوا میں کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کے لیے نوکریوں کی خوشخبری، 2800 چوکیدار بھرتی کرنے کی منظوری

خیبر پختونخوا حکومت نے کم پڑھے لکھے اور بے روزگار افراد کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے صوبے کے 28 اضلاع میں اسکولوں کے لیے 2 ہزار 800 چوکیداروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق سرکاری اسکولوں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بھرتیوں کی باضابطہ منظوری جاری کر دی گئی ہے۔ ان تقرریوں کا عمل اشتہار، مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق مختلف اضلاع میں آسامیوں کی تقسیم بھی کر دی گئی ہے، جن میں ضلع مانسہرہ کے لیے سب سے زیادہ 377 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ اسی طرح بنوں کے لیے 263، مردان کے لیے 256، پشاور کے لیے 162، لکی مروت کے لیے 160 جبکہ ایبٹ آباد کے لیے 154 چوکیداروں کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ان بھرتیوں سے نہ صرف اسکولوں میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہوں گے بلکہ صوبے میں بے روزگاری کے مسئلے میں بھی کسی حد تک کمی آئے گی۔