راولپنڈی: جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میجر جنرل یوسف احمد نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میجر جنرل یوسف احمد نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔









