67

2025: پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں اہم اور انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا ہے۔ ریٹائرڈ امریکی بریگیڈیر جنرل مارک کمٹ کے تجزیے کے مطابق، واشنگٹن کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو فوقیت حاصل ہوئی اور ‘انڈیا فرسٹ’ دور ختم ہوا۔

اخبار کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں موڑ مئی کی مختصر مگر شدید پاک بھارت جھڑپ کے بعد آیا، جس میں پاکستان کی فوجی کارکردگی نے امریکی قیادت کو متاثر کیا۔ اس کے بعد پاکستان کو ایک سنجیدہ ریجنل ایکٹر اور جنوبی ایشیا ویژن کا اینکر سمجھا جانے لگا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے ہوا، جس نے واشنگٹن کو پاکستان کے ساتھ سبسٹینٹو تعاون پر قائل کیا۔ مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے امریکی پالیسی کا رخ بدل دیا۔

اخبار میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی ڈسپلن، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک کیپیبلٹی امریکی توقعات سے کہیں زیادہ ثابت ہوئی۔ پاک امریکا تعلقات میں اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کی ملٹری ماڈرنائزیشن اور خطے میں اس کی اہمیت کو نئی عالمی اہمیت حاصل ہوئی۔

واشنگٹن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اعزاز کے ساتھ استقبال اور امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کو بھی اہم سنگ میل قرار دیا گیا، جبکہ 2026 کے آغاز میں پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب اور خطے میں کلیدی کردار ادا کرنے والا دیکھا جا رہا ہے۔