142

قائمہ کمیٹیوں کی کاروائی اپوزیشن کی غیر حاضری کے باوجود جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی میں اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد حکومت نے نیا لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ اب حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کی منت سماجت نہیں کریں گے اور دستیاب ارکان کے ساتھ کمیٹیوں کا کام آگے بڑھایا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق جہاں اپوزیشن کے چیئرمین موجود نہیں ہوں گے، وہاں کمیٹیوں کی صدارت عارضی سربراہ کریں گے۔ اس حکمت عملی کے تحت قانون سازی اور نگرانی کے عمل میں تعطل سے بچنے کے لیے متبادل ارکان کو بھی قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پارلیمانی کارروائیوں کو متاثر کیے بغیر قائمہ کمیٹیوں کی افادیت کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ قانون سازی اور سرکاری نگرانی کے امور وقت پر انجام پائیں۔