52

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لے لیا

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری تھی۔ علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، انہیں جانے کی اجازت دی جائے، تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی دفعہ 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کو عدالتی احاطے سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی۔ عدالت پہنچنے پر علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے بھی کیس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ عدالت 26 نومبر کے مقدمے میں علیمہ خان کے خلاف متعدد وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔