96

قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، رواں سال سیلابوں سے 31 لاکھ لوگ متاثر ہوئے: مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے سیلابی خطرات کے تناظر میں حکومت کی ترجیحات واضح کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب نے ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کا نقصان کیا، جبکہ پچھلے چند سیلابوں میں 4500 سے زائد افراد جاں بحق اور 40 ملین بے گھر ہوئے۔ رواں سال 31 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور موجودہ نکاسی آب کا نظام موسمی شدت سے نمٹنے کے قابل نہیں۔ پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت والا انفراسٹرکچر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ارلی وارننگ سسٹم مربوط بنایا جائے گا اور خطرے والے علاقوں میں فوری وارننگ فراہم کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں آبی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور دریا، فلش فلڈ، نکاسی آب اور کوسٹل سیلاب کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ جانی و مالی نقصانات کم کیے جا سکیں۔