45

پاکستان ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم اگر کسی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو جواب وہی ہوگا جو مئی میں دیا گیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ کشیدگی میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ "اللہ نے ہمیں فتح یاب کیا، یہ کامیابی اسی کی جانب سے ہے اور ہم اس کے شکر گزار ہیں"۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اللہ کے حکم اور فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر ملکی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔