38

جنوبی وزیرستان: وانا کیڈٹ کالج میں تین خارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری، 500 طالب علم کالج میں موجود ہیں

جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا میں موجود تین خارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہ افغانستان سے ہدایات لیتے رہے ہیں۔

یہ دہشتگرد کالج کی رہائش گاہ سے دور ایک عمارت میں چھپے ہیں، جہاں تقریباً 500 کیڈٹس موجود ہیں۔

گذشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، جس سے گیٹ ٹوٹ گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔