پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ لعل محمد خان کئی بار قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے اور ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ وہ اپنی سیاسی زندگی کے آغاز سے ہی پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ گورنر نے کہا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔









