خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
’’ گورنر کے پی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔









