106

بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت میں اہم پیشرفت

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے تمام مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک سماعتوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی کارروائیوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔

محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے اس فیصلے سے متعلق تمام متعلقہ عدالتوں کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے تاکہ سماعتوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے۔