103

فتنۃ الخوارج کیخلاف کاروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام کی رائے

پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کاروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔