سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی دوریاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا۔
سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی پر مشتمل پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی۔
ن لیگ کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار اور سنیٹر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات اور تقریریں بطور اعتراض پیش کیں۔
اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں میں منفی بیانات سے اتفاق کو نقصان پہنچتا ہے،دونوں اطراف سے بیانات کا سلسلہ جاری رہنا نامناسب ہے۔
دونوں جماعتوں کے وفود نے ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق کرلیا۔









