رحیم یارخان میں عوام کی مدد کیلئے نیا ہتھیار ’’پینک بٹن‘‘متعارف کر ا دیا گیا۔
پینک بٹن دبانے پر پولیس الہ دین کے چراغ کے جن کی طرح حاضر ہو جائے گی۔
ترجمان کے مطابق خواتین کوبازاروں میں ہراسمنٹ کا سامنا ہو، بچوں کواگر کو ئی تنگ کرے، لڑائی جھگڑا میں پولیس کی مدد درکار ہے تو پینک بٹن کام کرے گا۔
پینک بٹن آپ کو سیدھا ون فائیو سے جوڑ دے گا،پینک بٹن کیلئے موبائل کا ہونا ضروری نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق شہر بھر میں 10 جگہوں پر پینک بٹن لگائے گئے۔
پینک بٹن بلجیئم چوک، کچہری چوک، نیوجنرل بس سٹینڈ، سٹی سینٹرچوک، پل سکول بازار میں پینک بٹن لگائے گئے ہیں۔
نادرا بائی پاس، ریلوے سٹیشن، ہاسپٹل چوک، میلاد چوک، اڈا خانپور میں بھی پینک بٹن شہریوں کی مدد کے لیے لگائے گئے ہیں۔









