74

نوجوانوں کی ترجیحات اور رشتہ ایپس کا بڑھتا ہوا اثر

شادی انسانی زندگی کا سب سے اہم اور مقدس رشتہ ہے، یہ نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے مگر موجودہ دور میں شادی کے معاملات پہلے کی نسبت زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہو گئے ہیں۔

جدید مصروفیات، بدلتی اقدار اور معاشرتی رویے نے اس سفر کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ آج سب سے بڑا مسئلہ مناسب رشتہ ڈھونڈنے کا ہے۔ پہلے دور میں خاندان، محلے یا دوست رشتے طے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے مگر اب خاندانی نظام کی کمزوری اور میل جول کی کمی کے باعث یہ طریقہ مؤثر نہیں رہا۔

نتیجتاً والدین اور نوجوان دونوں ہی پریشان رہتے ہیں کہ بہتر اور موزوں رشتہ کہاں تلاش کیا جائے۔

معاشرتی اور مالی دباؤ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جہیز، فضول رسومات اور مہنگی شادیوں نے والدین کے لیے بیٹی کی شادی کو ایک بھاری بوجھ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ وقت کی کمی بھی ایک رکاوٹ ہے۔ آج کے مصروف دور میں والدین اور نوجوانوں کے پاس اتنی فرصت نہیں کہ وہ بار بار مختلف جگہوں پر جا کر رشتوں کی چھان بین کریں یہی وجہ ہے کہ شادی کے معاملات کئی سالوں تک لٹکے رہتے ہیں۔

ایسے میں ٹیکنالوجی نے ایک نیا حل پیش کیا ہے جسے ہم رشتہ ایپس کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ ایپس نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کرتی ہیں بلکہ رشتوں کے انتخاب کو بھی آسان بنا دیتی ہیں۔ ان ایپس پر ہزاروں پروفائلز موجود ہوتی ہیں جنہیں صارف اپنی پسند، تعلیم، پیشے اور خاندان کے مطابق فلٹرز کے ذریعے منتخب کر سکتا ہے۔

اگرچہ اس وقت پاکستان میں کئی رشتہ ایپس دستیاب ہیں لیکن پاکستانی معاشرتی، خاندانی اور ثقافتی اقدار کو صرف دل کا رشتہ ایپ ہی مدنظر رکھتی ہے۔ 

یہ ایپ خاص طور پر پاکستانیوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جن کے کلچر میں والدین کی رائے، خاندان کا پس منظر، مذہبی اور سماجی اقدار کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ 

"دل کا رشتہ ایپ" میں نہ صرف محفوظ اور ویریفائیڈ پروفائلز دستیاب ہیں بلکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو والدین اور نوجوان دونوں کے اعتماد پر پورا اترتا ہے۔

شادی کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے اگر کوئی مکمل اور معتبر راستہ ہے تو وہ صرف اور صرف دل کا رشتہ ایپ ہے جو پاکستانی خاندانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک جدید مگر روایتی اقدار سے ہم آہنگ ذریعہ فراہم کرتی ہے۔