103

فلسطینیوں کی حمایت کے لیے فضل الرحمان کی عالمی اپیل

راولپنڈی: جمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیاقت باغ میں ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عزم دہرایا کہ ہم قطر اور حماس کی قیادت کیساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اجتماع میں عوام کی تعداد دیکھ کر سمجھ آگئی کہ اس ملک میں اب قادیانیوں کی جگہ نہیں، کچھ مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب پھیلاتے ہیں، جس کا مظاہرہ آپ نے سپریم کورٹ میں دیکھا، لیکن ہم نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور یورپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں، ہم نے انگریز کو نکالا ، اور اب اس کے خود کاشت کردہ پودے کو بھی نکالیں گے، آج ہم فلسطین کو رو رہے ہیں ، اسرائیل کی سفاکانہ بمباری سے فلسطینی روزانہ کے حساب سے شہید ہورہے ہیں، جن کی تعداد آج 70 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کو ہے۔
قائد جمیعت نے کہا کہ نہتے لوگوں پر بمباری کی جارہی پے، قطر میں بھی حماس کی قیادت پر بمباری کی گئی، جو کہ قطعی قابل قبول نہیں، اس صورتحال میں ہم قطر اور حماس کی قیادت کیساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔