چارسدہ میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک بھرپور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل کےسکاؤٹس نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس واک کی قیادت پرنسپل محمد شعیب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرشمس الاسلام نے کی۔
واک چارسدہ بازار میں نکالی گئی، جہاں سکاؤٹس ٹیم انچارج محمد علی عارف کی نگرانی میں طلباء نے عوام اور دکانداروں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیے۔طلباء نے ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔واک کے شرکاء نے عوام سے ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔
ڈی او شمس الاسلام نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ پر قابو پاسکتے ہیں۔پورے ضلع میں سکول طلباء کے ذریعے ڈینگی سے بچاؤ کی آگہی مہم زور وشور سے جاری ہے۔عوام کھڑے پانی سمیت اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔









