79

’آئی ٹی وی‘ کا دھوکہ — پاکستانی عوام 2.3 ارب سے محروم

 ’’آئی ٹی وی‘‘ نامی آن لائن ارننگ ایپلی کیشن محض 5 ماہ بعد پاکستانیوں کے 2.3 ارب روپے لے کر غائب ہوگئی۔ اس ایپ نے خود کو معروف برطانوی نشریاتی ادارے ITV کے نام سے منسوب کر کے عوام کا اعتماد حاصل کیا حالانکہ اس کا اس ادارے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان آئی ٹی وی ایپ کے دفتر کے باہر جمع ہوئے لوگوں کو دکھا رہاہے اور بتا رہاہے کہ ان سب کے ساتھ فراڈ ہواہے، جس جس نے اس میں پیسے رکھے تھے کہ یہ ڈبل ہو جائیں گے وہ اپنے پیسوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔

 

 

’’آئی ٹی وی‘‘ ایپ نے صارفین کو آسان کمائی کے لالچ میں پھنسایا، لیکن رقم جمع کروانے کے بعد نکالنے کی سہولت فراہم نہیں کی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایپ جعلی رسیدیں دکھاتی رہی، کسی قسم کی شناختی تصدیق موجود نہیں تھی اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے جھوٹے رہنما اصول فراہم کیے جاتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض ویب سائٹس اس ایپ کو اچھی ریٹنگ دے کر محفوظ ظاہر کرتی رہیں، لیکن حقیقت میں یہ سب فراڈ نکلا۔ ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی مشکوک ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز سے بچیں کیونکہ فراڈیے جعلی پلیٹ فارم کو بھی بالکل اصلی ظاہر کر سکتے ہیں۔