40

جنگ کے بعد دعا، نہ کہ غرور: نبی ﷺ کی سنت اور آج کا سبق

بھارت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی نے نفرت سے بھری قوم کو جھکنے اور سیز فائر کرنے پر مجبور کردیا۔

جہاں یہ پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری، پاکستانی قوم کے جذبے کا نتیجہ ہے وہیں یہ مملکت خداد اد پر اللہ کا خصوصی فضل و کرم بھی ہے اور اس موقع پر ہمیں تکبر کی بجائے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ اللہ ہی کا فضل اور کرم ہے کہ اس نےہمیں خود سے کئی گنا بڑے دشمن سے لڑنے کی ہمت اور حوصلہ دیا۔

اس موقع پر ہمیں رسول اللہ ﷺ کے اسوہ کو سامنے رکھنا ہوگا۔