226

موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا قانون متعارف

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بسوں، کوچز اور دیگر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

سیٹ بیلٹ نہ پہننے والے مسافروں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ایسی بسیں جن میں سیٹ بیلٹ موجود نہ ہوں، انہیں موٹروے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے مسافروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔