84

سیاحوں کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے معروف سیاحتی مقامات پر داخلے سے قبل فیس ادا کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک جانے والے سیاحوں کو اب مقررہ فیس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، کاغان ویلی میں باقاعدہ فیس وصولی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے حسام آباد کے مقام پر کلیکشن پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔

فیس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  • بڑی گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد سے 200 روپے فی کس

  • چھوٹی گاڑیوں میں آنے والوں سے 100 روپے فی کس

  • موٹر سائیکل پر آنے والے افراد سے 20 روپے فی کس

تاہم مقامی رہائشیوں کو اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سیاحتی مقامات پر نظم و ضبط قائم کرنا اور ان علاقوں کی حفاظت کے لیے وسائل پیدا کرنا ہے۔