کراچی – اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اعلان کیا ہے کہ شیڈول سسٹم مینٹیننس کے باعث پاکستان بھر میں کریڈٹ کارڈ سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
بینک کے حالیہ اعلامیے کے مطابق، کریڈٹ کارڈ سروسز ہفتہ 26 جولائی کی شام 7:00 بجے سے اتوار 27 جولائی کی صبح 5:00 بجے تک بند رہیں گی۔
اس دوران کریڈٹ کارڈ کی ٹرانزیکشنز، اسٹیٹمنٹس اور آن لائن کارڈ مینجمنٹ کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔ بینک نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ضروری ادائیگیاں اور لین دین اس سے پہلے مکمل کر لیں۔
ایسی شیڈول مینٹیننس معمول کا حصہ ہوتی ہے اور بینکنگ نظام کو بہتر بنانے، سیکیورٹی اپ گریڈز اور بڑھتی ڈیجیٹل ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے اکثر غیر مصروف اوقات میں کی جاتی ہے۔
بینک نے صارفین کو تاکید کی ہے کہ ہفتہ کی شام سے پہلے اپنی ہنگامی ادائیگیاں یا بکنگز مکمل کر لیں۔ بینک نے تصدیق کی ہے کہ تمام سروسز اتوار کی صبح بحال ہو جائیں گی۔
اگرچہ یہ وقتی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، بینک کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ نظام کو محفوظ اور جدید رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔









