115

چار بچوں نے آزاد کشمیر کی لال بتی چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

نیلم ویلی: چار کم عمر پاکستانی کوہ پیماوں نے 16 ہزار فٹ بلند لال بتی چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ چوٹی آزاد کشمیر کے خوبصورت رٹی گلی علاقے، نیلم ویلی میں واقع ہے۔

مہم جو بچوں میں انابیہ اور افان (اسلام آباد) سے، جبکہ شہاب الدین اور احمد (نیلم ویلی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

اس کامیابی میں نیلم پیراڈائز ہائکرز کلب نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے بچوں کی مکمل رہنمائی اور مدد کی۔

بچوں نے بتایا کہ مہم کے دوران کئی مشکلات آئیں، لیکن چوٹی کو سر کرنے کا جذبہ انہیں آگے بڑھاتا رہا، اور بالآخر وہ اپنی منزل تک پہنچ گئے۔