70

شیر کی غیر قانونی منتقلی: مالک کو بھاری جرمانہ

راولپنڈی: پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے چک بیلی روڈ پر ایک گاڑی سے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا شیر برآمد کر لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق شیر کے مالک فخر عباس کوئی قانونی لائسنس یا دستاویزات پیش نہ کر سکے، جس کے باعث ان پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جانور کو فوری طور پر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی مناسب دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیر کی ملکیت یا منتقلی کے لیے کسی قسم کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔