51

لاہور سے آغاز، جماعت اسلامی کی حکومت مخالف تحریک تیار

جماعت اسلامی نے حکومت کیخلاف ستمبر سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ذرائع  کے مطابق  حکومت مخالف تحریک عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد شروع کی جائے گی,کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کو تحریک کیلئے متحرک کریں گی۔

تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگاجس کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا،تحریک میں پر امن احتجاج کیساتھ اسلام آباد میں دھرنے بارے بھی سوچاجائیگا۔

 امیرجماعت اسلامی کی آئندہ ماہ تمام عوامی کمیٹیوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دٰیں،کمیٹیاں مکمل ہوتے ہی حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔