278

اے این پی رہنما مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اے این پی رہنما مولانا خان زیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ وہ اپنی دیگر ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے۔ مولانا خان زیب دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔

اے این پی رہنما مولانا خان زیب امن مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مولانا خان زیب کے ایک ساتھی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ تین روز تک پارٹی کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔