291

برف پوش پہاڑیوں پر سیاحوں کیلئے رنگارنگ میلہ

پشاور۔ صوبہ کے برف پوش پہاڑوں پر سیاحوں کیلئے تین روزہ رنگارنگ میلہ 23مارچ سے سجنے جا رہا ہے ،سیم سنز کمپنی لمیٹڈ کے زیراہتمام تین روزہ جشن بہار اور پاکستان زندہ باد فیسٹیول مالم جبہ کے مقام پر منعقد ہوگا جس کی اختتامی تقریب 25مارچ کو ہوگی، صوبائی حکومت کے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانے کے اقدام سے اب سیاح مختلف سہولیات سے مستفید ہونگے اورانہیں مختلف فیسٹیول اور ایونٹس میں شرکت کرنے کے مواقع میسر ہونگے ۔

تین روزہ فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے آرچری مقابلے ، ریس، پینٹنگ ، وال کلائمبگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت موسیقی کی محفل،بون فائر، باربی کیو، ہینڈی کرافٹ سٹالز اور بہت کچھ اس فیسٹیول کا حصہ ہوگا، جشن بہاراور پاکستان زندہ باد فیسٹیول کے انعقاد کامقصدصوبے اور ملک بھر سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو مالم جبہ کے مقام کی جانب راغب کرنا ہے کیونکہ مالم جبہ کا مقام سیاحوں کیلئے ہمیشہ بہترین تفریحی مقام رہا ہے ۔