116

پی آئی اے کی لاہورسے کویت کیلئے فضائی سروس بند

لاہور ۔قومی ائیرلائن پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کرگیاہے جس کے نتیجے میں پی آئی اے نے لاہور اور کویت کے درمیان اپنی فضائی سروس بند کرتے ہوئے تمام ٹریول ایجنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وہ لاہور اور کویت کے درمیان ٹکٹوں کی بکنگ روک دیں پی آئی اے کے اس اقدام کے پیش نظر لاہور سے کویت اور کویت سے لاہور آنے والے پاکستانیوں کو شدید مشکلات لاحق ہوگئیں ہیں تاہم پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا مالی خسارہ ختم ہونے تک مذکورہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔