106

منی لانڈرنگ کیخلاف سپر یم کورٹ کی کاروائی خوش آئندہے ‘عمران خان

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بیرون ملک چھپائی گئی دولت وطن واپس لانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان سالانہ 10ارب ڈالر کھو دیتا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے منی لانڈنگ کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ اقدام قومی وسائل کی چوری روکنے میں کارگر ثابت ہوگا۔ بیرون ملک چھپائی گئی دولت وطن واپس لانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان سالانہ 10ارب ڈالر کھو دیتا ہے۔