پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا کیس 17 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سماعت کے دوران شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ عمران خان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 17 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں تاکہ ان کی حاضری یقینی بنائی جا سکے۔
پچھلی سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔