102

ایپل نے 15 مشہور ڈیوائسز بند کر دیے

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے نئے فونز کی لانچ کے بعد دنیا بھر میں استعمال ہونے والے 15 مشہور گیجٹس کی خاموشی سے پیداوار بند کر دی ہے۔ کمپنی کا مقصد پرانی ڈیوائسز کو ریفریش کر کے نئی پروڈکٹ لائن اپ میں شامل کرنا ہے۔

اس اقدام کے بعد ایپل کے مجموعی 15 پرانے پروڈکٹس اب لائن اپ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان میں سے کچھ ڈیوائسز صرف چھ ماہ قبل لانچ ہوئی تھیں، جبکہ سب سے پرانی ڈیوائس 2019 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

ایپل نے iPhone 16e with A18 (2025) کو نئے iPhone 17e سے بدل دیا ہے، جبکہ iPad Air M3 مادلز کو اپ ڈیٹ کر کے M4 ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح مختلف MacBook Air، MacBook Pro، Mac Studio اور Pro Display XDR مادلز کی بھی پیداوار بند کر دی گئی ہے۔

ایپل کے صارفین کے لیے یہ تبدیلی کمپنی کی جانب سے پروڈکٹ لائن اپ کو جدید بنانے اور نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ صارف تجربے کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔

ایپل کے اس اقدام سے مارکیٹ میں پرانی ڈیوائسز کی دستیابی محدود ہو جائے گی اور نئے ماڈلز کی ڈیمانڈ بڑھنے کا امکان ہے۔