2

اٹلی کی وزیر اعظم کی ایران میں شہریوں پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت

اٹلی کی وزیر اعظم گیورجیا میلونی نے ایران میں شہریوں پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہر ممکن اقدامات سے یقینی بنایا جانا چاہیے۔

میلونی نے واضح کیا کہ اٹلی کسی بھی فوجی کارروائی یا جنگ میں حصہ نہیں لے رہا اور شہریوں کو نشانہ بنانے والی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کا حل صرف سفارتکاری اور پرامن مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور عالمی برادری کو ذمہ دارانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

اطالوی وزیر اعظم نے زور دیا کہ ہر اقدام انسانی جانوں کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مناسب کارروائی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی پرامن حل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوششیں جاری رکھے گا۔