5

کیا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹیرینز سب کو نکال دیں؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے کے حوالے سے درخواست خارج کر دی۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فارغ رہنے اور کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداروں کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔

جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے انہیں فارغ کریں، آپ ان سرکاری افسروں کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری افسر کا نام تک نہیں لکھا ، آپ کا کونسا کام نہیں ہوا؟ عدالت کو بتائیں، اس کا کیا مطلب ہے، ہم صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹیرینز سب کو نکال دیں؟۔