145

خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کو قومی اعزازات دینے کی سفارشات

پشاور۔ خیبرپختونخوا حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر ( 23) مارچ کے لئے اہم ترین اعزازات کی نامزدگی کے لئے سفارشات وفاقی حکومت کوا رسال کردی ہے صوبائی حکومت نے گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ ، تمغہ امتیاز ، قائد اعظم میڈل ، پولیس میڈل ، تمغہ شجاعت سمیت دیگر قومی اعزازات کے نامزد کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

صحافیوں ، ادیبوں ، فنکاروں ، خیبر پختونخوا پولیس ، فرنٹیئر کانسٹیبلری ، خاصہ دار فورس سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مختلف قومی اعزازات کے لئے نامزد کیا گیا ہے قومی اعزازات کے لئے شہید ہونے والے افسران بھی شامل ہیں ان شخصیات کے لئے 23مارچ کو ان اعزازات کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ ہر سال 23مارچ اور 6ستمبر کو اہم شخصیات کو اعزازات دیئے جاتے ہیں