258

پاکستان کی جیلوں میں1500خواتین کی موجودگی کا انکشاف 

پشاور۔نیبرہوڈکونسل شیخ آباد کی خاتون کونسلربیگم شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مختلف جیلوں میں قیدپاکستانی خواتین کی حالت مسلسل خراب ہورہی ہے اوران کی بھلائی اوربہبود کے لئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں لہذاحکومت ان کانوٹس لے ان خیالات کا اظہارانہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں 1500سے زائدخواتین قیدی ہیں جن کے خلاف مختلف مقدمات ہیں جن میں قتل ٗ اغواء ٗ منشیات سمگلنگ اورحدود کے کیسزہیں انہوں نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن پرملک بھرمیں تقاریب منعقد ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں حوا کی بیٹیاں آج بھی ظلم کاشکارہیں ۔

ہرسال پاکستان میں خواتین پرتشدد کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اورجورپورٹ نہیں ہوپاتے ان کی تعداداس کے علاوہ ہے جبکہ گذشتہ چندسالوں میں خواتین کے خلاف جرائم بشمول تشدد و زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے لہذاحکومت کوان کانوٹس لیناچاہئیے ۔