254

ایبٹ آباد کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے منصوبے کا افتتاح

پشاور ۔ خیبرپختونخوا کے گورنر، انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی میں نا گزیر کر دار کا حامل شعبہ ہے اور یہی نہیں بلکہ لوگوں کی انفرادی و اجتما عی زندگیوں کے معیار کے تعین کے سلسلے میں لازمی پیمانہ ہو نے کی بنا پر اس کی بدولت آئندہ نسلوں کا مستقبل بھی تشکیل پا تا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزپہلے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کو باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دینے کے منصوبے کا افتتاح کر تے ہو ئے کہی جو قبل ازیں ہزارہ یونیورسٹی کا حویلیاں کیمپس کہلاتا تھا۔

گور نر نے اس مو قع پر ایبٹ آباد یونیورستی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی سینٹ کے اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں دیگر ایجنڈا آئٹمز کے ساتھ ساتھ ادارے کے سال 2017-18 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر صوبا ئی وزیر اعلی تعلیم جناب مشتاق احمد غنی، صو با ئی اسمبلی کے رکن جناب سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری جناب منیر اعظم خان اور علاقے کی متعدد معزز شخصیات بھی مو جود تھیں۔ 

گور نر نے جو کہ صو بے میں سر کاری شعبے کی یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں اس توقع کا اظہار کیا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی مطلوبہ معیار کے مطابق اعلی تعلیم کے فروغ کی در سگاہ ثا بت ہو گی اور اس سلسلے میں توقعات پر بھی پورا اترے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے آئندہ نسلوں کو عمدہ معیار کے مطابق تعلیمی ستعداد کی حامل بنا کر مستقبل کی ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ بر آ ہو نے کے قابل بنا ئیں۔ اس موقع پر یونیورستی کے وائس چانسلر ڈا کٹر افتخار احمد خان نے ادارے کی کار کردگی اور اسے مکمل یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں مجوزہ منصوبوں پر بھی رو شنی ڈا لی۔ بعد ازاں گورنر نے نمایاں کارکردگی کا مظا ہرہ کر نے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔