138

خیبر پختونخوا میں پہلا پشاورپراپرٹی ایکسپو کا آغاز

پشاور۔خیبرپختونخوامیں اپنی نوعیت کا پہلا پشاور پراپرٹی ایکسپو2018ء شیرازاریناپشاورمیں شروع ہوگیا ہے رئیل سٹیٹ کے اس دوروزہ ایکسپومیں ملک بھرسے 60 سے زائد رئیل سٹیٹ کے بااعتماد کنسلٹنٹ حصہ لے رہے ہیں اور رئیل سٹیٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کو ایک ہی چھت تلے ملک بھر کی نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق آگاہی فراہم کررہے ہیں ایکسپوکے پہلے ہی روزعوام کی جوق درجوق شرکت نے ملک بھرکے تمام ایکسپوزکے ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔

پشاورایکسپو2018ء کے آرگنائزرماس کمیونیکیشن سلوشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اعجازشاہد نے اس موقع پر روزنامہ آج سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماس کمیونیکیشن سلوشن اندرون ملک اوربیرون ملک اس قسم کے متعدد ایکسپوز کے انعقاد کرچکاہے تاہم پشاورمیں پہلی مرتبہ اس قسم کے ایکسپوکاانعقاد کیاگیاہے جس کابنیادی مقصدیہ ہے کہ ملک بھرمیں ریئل سٹیٹ کے شعبے میں خیبرپختونخواسے50تا60فیصد تک سرمایہ کاری کی جاتی ہے لہذااس بات کو مدنظررکھتے ہوئے خیبرپختونخواکے عوام کی سہولت کیلئے ملک بھرسے رئیل سٹیٹ کے بااعتماد کنسلٹنٹس کو ایک ہی چھت تلے اکٹھاکرلیاگیاہے تاکہ صوبہ خیبرپختونخواکے عوام کو بااعتماد اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع مل سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایکسپودو روزکیلئے ہے جہاں عوام کی ہرقسم کی سہولیات کاخیال رکھا گیا ہے۔ پشاورپراپرٹی ایکسپو2018ء میں 60 سے زائداعتمادادارے حصہ لے رہے ہیں جن میں چیدہ چیدہ میں بنک آف خیبرٗہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ٗ میزان بنک ٗمدینہ بلڈرز ٗ سن رائزمارکیٹنگ ٗ ریڈٹائم مارکیٹنگ ٗ پراپرٹی ٹائمٗ ایس اے گارنز ٗ العین بلڈرز ٗ ڈومینئین مال و اپارٹمنٹس ٗ سٹی مارکیٹنگ ٗ اطہرمارکیٹنگ ٗ ساریکوٗ جیوا ٗ پراپرٹی انکلیو ٗ لینڈ ایمپائر ٗ کپیٹل لینڈ ٗمارس مارکیٹنگ ٗ ایس اے ایم ٗ کھنیال بلڈرز ٗ سعد بلڈرز ٗ فیصل بلڈرز ٗ پراکسی میڈی ٗ ڈاٹ گروپ ٗ فالکن گروپ ٗ دی منیجر گروپ ٗ گلبرگ ایسوسی ایٹ ٗ الفا رئیل مارکیٹنگ ٗ لینڈایمپائر ٗ اسلام آباد کمفرٹ ٗ ایپل مارکیٹنگٗ اے کیوخان مارکیٹنگ ٗ اقراء مارکیٹنگ شامل ہیں ۔