124

پنجم اور ہشتم کے جائزہ امتحانات آج سے شروع

پشاور۔پشاور سمیت صوبے بھر میں پنجم اور آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات کے جائز ہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں ٗ7لاکھ سے زائد بچے آج امتحان دینگے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے زیر اانتظام پانچویں جماعت کا پرچہ صبح کے اوقات کار میں جبکہ آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحان کے لئے پرچہ دوپہر کے اوقات کار میں ہو نگے۔

اس وقت صوبے بھر کی سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت کے زیر تعلیم مردانہ اورزنانہ بچوں کی تعداد347501ہیں پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 60592، مردان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 64900، کوہاٹ 33220، سوات 49256، مالاکنڈ 20534، ڈی آئی خان 18202، بنوں 215811، ابیٹ بورڈ کے زیر اہتمام 66693بچے امتحان دینگے۔

آٹھویں جماعت کے جا ئزہ امتحان میں پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 41171، مردان کے 51000، کوہاٹ کے 53048، سوات کے 27641، مالاکنڈ کے 25069، ڈی آئی خان کے 20091، بنوں کے 73043، ابیٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام 45490طلباء و طالبات آج آٹھویں جماعت کا جائزہ امتحان دینگے ۔