130

سوناکشی کی شادی کی تقریبات کا آغاز؛ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں

نئی دہلی: اداکارہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز والد شتروگھن سنہا نے اپنے گھر میں پوجا کروا کر کردیا جس میں رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے بھی شرکت کی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر  دلہن سوناکشی نے نیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب کہ والد شتروگھن سنہا بھی بیٹی کے دوپٹے کے رنگ سے ملتے جلتے رنگ کی شرٹ اور پتلوں میں نظر آئے۔

سوناکشی سنہا اور شتروگھن سنہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک جیسے لباس اور شکل و صورت کے باعث صارفین نے دونوں باپ بیٹی کو جڑواں قرار دیا۔ صارفین نے سوناکشی اور ان کے والد کو مبارک باد بھی دی۔

 

سوناکشی سنہا کی بہترین دوست اور اداکارہ ہما ​​قریشی میں اس تقریب میں پہنچیں اور سوناکشی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

 

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2022 میں فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا اور 2020 سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں زیرگردش تھیں۔

 

 

 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by SimplyAmina