249

محکمہ خوراک کا گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ

پشاور۔محکمہ خوراک نے عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے گراں فروشوں کو حقیقی معنوں میں نکیل ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف بڑی کاروائی کیلئے منصوبہ بند کر لی جس کیلئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جبکہ روزانہ کی سطح پر کارکردگی رپورٹ بھی حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیاہے سیکرٹری خوراک اکبر خان اور ڈائریکٹر فوڈ نثار احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور دیگر انسپکٹروں نے مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز حیات آباد کی بڑی اور معروف مارکیٹوں میں گرینڈ آپریشن کیا۔

اس موقع پر 12افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ان مارکیٹوں میں شمع ٗ شمالی ٗ خٹک ٗ روحیلہ اور دیگر مارکیٹیں شامل ہیں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کے مطابق بعض علاقوں میں رات گئے بھی چھاپے مارے جائیں گے اور نرخ نامے چیک کئے جائینگے انہوں نے کہاکہ حکام کی ہدایت پر پشاوربھر میں بلا امتیاز کاروائی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اشیاء خورد و نوش کے نرخوں کے حوالے سے حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔