103

سیاحتی مقامات پر سستی رہائش کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع

پشاور۔صو بائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ اور مقامی افراد کو روز گار کی سہولتیں فراہم کر نے کے لئے ٹور ازم کو آپریٹیو سوسائٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پی ایم آر یو اور محکمہ سیاحت کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سوسائٹی کے ذر یعے مقامی افراد کو قرضے فراہم کئے جائیں گے ٗبتا یا گیا ہے کہ صو بائی حکو مت سے سفارش کی گئی تھی کہ سیاحتی مقامات کاغان ٗ ناران ٗکالام ٗ بحرین ٗ کمراٹ اور چترال میں مقامی افراد کے پاس زمینیں اور چھوٹے گھرموجود ہیں لیکن مالی اعتبار سے کمزور ہو نے کی وجہ سے یہ افراد نہ تو گھروں کی مرمت کر سکتے ہیں اور نہ نئے گھر بنا نے کی استطاعت رکھتے ہیں ٗ اگر صو بائی حکو مت کو آپریٹیو سوسائٹی کے ذر یعے ان کو قرضے فراہم کر ے تویہ لوگ سیاحوں کی رہائشی سہولت کے لئے نہ صرف نئے گھر تعمیر کر سکتے ہیں بلکہ پرانے گھروں کی تزئین و آرائش کر کے انہیں سیاحو ں کی سستی رہائش کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

اس منصو بے سے نہ صرف سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر رہائش کی سستی سہولت میسر ہو گی بلکہ مقامی افراد کو مالی فائدہ ہو گا صو بائی حکو مت نے ان تجاویز سے اتفاق کر تے ہوئے حتمی منظوری کے لئے ایک ماہ کے اندر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔