آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ہماری ڈیجیٹل زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ میں متعدد اے آئی ٹولز صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں۔
ان ٹولز سے آپ اپنے کمپیوٹر پر کام زیادہ تیزی سے کرسکتے ہیں اور وقت بچانا ممکن ہوتا ہے۔
مگر ان ٹولز سے وقت کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ایسے ہی بہترین فیچرز جانیں۔
سادہ سرچ فیچرز
اے آئی ٹولز سرچ کے حوالے سے کافی اچھے ہوتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ کو پائلٹ بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں سرچنگ کے حوالے سے کافی بہترین کام کرتا ہے اور تفصیلات کی سورسز کے لنکس بھی فراہم کرتا ہے۔
تو آپ لنکس پر کلک کرکے جان سکتے ہیں کہ تفصیلات کس حد تک مستند ہیں۔
اسی طرح کو پائلٹ میں آپ اس حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں جس سے ویب پر سرچ کرکے وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔
دستاویزات کی سمری بنائیں
ونڈوز 11 میں اے آئی کی مدد سے آپ کو طویل دستاویزات کو مکمل پڑھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو پائلٹ کے ذریعے ان کی سمری تیار کروا کے دیکھ سکتے ہیں۔
یہ کام مختلف ایپس اور سروسز سے ممکن ہوتا ہے، مثال کے طور پر کو پائلٹ کو مائیکرو سافٹ ایج کے مضامین کی سمری تیار کرنے کی ہدایت کر سکتے ہیں یا اسے ورڈ ڈاکومنٹ کی سمری کا کہہ سکتے ہیں۔
تصاویر تیار کروائیں
ونڈوز 11 میں تصاویر تیار کرنے والے اے آئی ٹولز بھی موجود ہیں اور مزید کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔
ابھی آپ مائیکرو سافٹ ڈیزائنر کو تصاویر تیار کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، بس آپ کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی اور یہ ایپ آپ کی پسند کی تصویر تیار کر دے گی۔
ان تصاویر کو اے آئی ٹولز اور دیگر گرافک ڈیزائن ٹولز سے ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔
تحریریں بھی بنوائی جا سکتی ہیں
کو پائلٹ آپ کے لیے تحریریں بھی تیار کر سکتا ہے، بس آپ کو اسے ہدایات دینا ہوں گی کہ کس طرح کا ٹیکسٹ آپ چاہتے ہیں۔
اسی طرح آپ کسی تحریر کو دوبارہ بھی لکھوا سکتے ہیں۔
ری کال (یہ فیچر ابھی متعارف نہیں کرایا گیا)
ری کال ونڈوز 11 کا ایک طاقتور اے آئی ٹول ہے جو جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ری کال بنیادی طور پر ان کاموں پر نظر رکھنے والا فیچر جو آپ کمپیوٹر پر کرتے ہیں اور اس سے آپ آسانی سے ڈاکومینٹس، ویب سائٹس، تصاویر اور دیگر تلاش کر سکتے ہیں۔
جیسے چند ہفتے قبل آپ نے کسی نے ویب سائٹ پر کھانے کی ریسیپی دیکھی اور اب اسے دوبارہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ری کال سے مدد سے ممکن ہوگا۔
بس آپ کو پائلٹ سے اسے تلاش کرنے کا کہے اور وہ آپ کی ویب لاگ میں سے اسے تلاش کردے گا۔
اس فیچر کو آپ کو خود ان ایبل کرنا ہوگا اور اس میں سیٹ کرنا ہوگا کہ کونسی ایپس اور ویب سائٹس کے ساتھ یہ کام کرے۔
Cocreate (یہ فیچر ابھی متعارف نہیں کرایا گیا)
Cocreate تصاویر تیار کرنے والا ایسا جدید ٹول ہے جو اب تک دیکھنے میں نہیں آیا۔
اس کے ذریعے آپ پینٹ میں اسکیج ڈیزائن تیار کر سکیں گے جبکہ تحریری ہدایات سے کسی بھی تصویر کو بنوانا ممکن ہے۔
یہ فیچر مائیکرو سافٹ فوٹوز کے لیے بھی دستیاب ہوگا اور ان کے لیے مثالی ثابت ہوگا جو کسی ڈاکومنٹ کے لیے گرافکس کے خواہشمند ہوتے ہیں۔