308

سمارٹ کارڈ کی فراہمی ایک مہینے کیلئے معطل 

پشاور۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سمارٹ کارڈ کی فراہمی ایک مہینے کے لئے معطل کر دی ہے نادرا خیبرپختونخوا کے تمام دفاتر میں آنے والے شہریوں کو اس ضمن میں آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے ایسے شہری جن کے پہلے شناختی کارڈ مینول بنے ہو ئے ہیں شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ سمارٹ کارڈ نہیں بنا سکیں گے ۔

نادرا ذرائع کے مطابق ٹیکینکل وجوہات کی بناء پر سمارٹ کارڈ بنانے کا سلسلہ معطل کیا گیا ہے ۔ شہریوں کو پہلے عام والا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جو شہری پہلی بار سمارٹ کارڈ بنائے گا اس کو سمارٹ کارڈ جاری نہیں کیا جا ئے گا نادرا کے تمام ایگزیکٹو اور دیگر دفاتر میں شہری نارمل کارڈ بنا سکیں گے ۔ نادرا کے چیئر مین کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو بروقت شناختی کارڈ کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات تیز کئے گئے ہیں اور شہری کسی بھی سنٹر میں کارڈ بنوا سکیں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئر مین نادرا پشاور کے مختلف سینٹرز پر عام شہری کا بن کر شہریوں کے مسائل سنیں گے ۔