352

خیبرپختونخواکے ہیئرڈریسرزکاسٹائلش داڑھی نہ بنانے کااعلان

پشاور۔خیبرپختونخواکے ہیئرڈریسرزنے اعلان کیاہے کہ اب صوبے میں ان کی تنظیم سے تعلق رکھنے والے کوئی بھی ہیئرڈریسرفرنچ،انگلش یا دوسری سٹائلش داڑھی نہیں بنائے گا۔پشاورمیں خیبرپختونخواسلیمانی ہیئرڈریسرز ایسوسی ایشن کے صدر شریف کاہلونے کہاکہ ان کی تنظیم حکومت کے پاس بھی رجسٹرڈہے اسلئے تنظیم نے غیرآئینی وغیراسلامی شعائرکودیکھتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ مغرب کی اندھی تقلید نہیں کی جائیگی اور صوبہ بھرمیں ان کے حجام کوئی بھی سٹائلش داڑھی نہیں بنائے گا ۔

سٹائلش داڑھی بناناسنت نبوی ؐ کے منافی ہے انہوں نے کہاکہ ہم پر کسی نے بھی یہ فیصلہ مسلط نہیں کیاہے اورنہ ہی ہم کسی تنظیم کیلئے کام کررہے ہیں اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری عادل خان نے کہاکہ ہیئرڈریسرکی ایک دوسری تنظیم ہمارے خلاف پروپیگنڈاکررہی ہے کہ اس اقدام سے سی پیک کے معاہدے کو نقصان پہنچے گا اورنہ ہی ہم سی پیک معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ہم کسی بھی شخص کے ایجنڈے پرکام نہیں کررہے ہیں ہماراکام صرف ملک کے آئین کا نظریاتی حدودکاتحفظ ہے۔