327

پشاور میں خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

پشاور۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے خواجہ سراؤں کی طرف سے ملنے والی درخواستوں پر عملدرآمد کرکے لائسنس کا اجراء کیاگیااس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ٹریفک پولیس نے دوخواجہ سراؤں کو ٹریفک لائسنس جاری کئے جبکہ تین سو سے زائد خواجہ سراؤں نے اب تک ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء بھی معاشرے کا حصہ ہیں جس طرح وفاقی حکومت نے ان خواجہ سراؤں کو باعزت شہری بنانے کیلئے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجراء کیا اسی طرح صوبائی حکومت نے بھی ان کیلئے صحت کارڈ ز، بیوٹیشن کورسز اور دیگر شعبوں میں معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے ان کیلئے مختلف ہنر کے پروگرام شروع کئے اسی طرح خیبرپختونخوا پولیس نے بھی ان کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کردئیے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ 30ٗ30 کرکے تمام خواجہ سراؤں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے حکومت پاکستان نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کئے خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے محکمہ ٹریفک سے رجوع کیا تھااس موقع پر ڈی اایس پی ٹریفک گوہر علی کی نگرانی میں خواجہ سراؤں سے باقاعدہ ڈرائیونگ ٹسٹ لیا گیا پہلے مرحلے میں 30 سے زائد خواجہ سراؤں کو لائسنس دیا جائے گا جبکہ 300 سے زائد خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اپنی درخواستیں دی ہیں۔