172

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے نئی حلقہ بندیاں شائع

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے قومی ، اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے نئی حلقہ بندیوں کے ابتدائی نتائج شائع کر دیئے، نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے بلوچستان سے 16 خیبر پختونخواہ سے39،پنجاب سے 141،سندھ سے 61 ، فاٹا سے 12 جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے3 جنرل نشستیں ہوں گی ، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد51 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں کی تعداد99 پنجاباسمبلی کی 297 اور سندھ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 130 ہو گی ، حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 30 دن کے لیے ہو گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 3 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کر دی ہیں۔ قومی اسمبلی کے لئے بلوچستان سے 16 خیبر پختونخواہ سے39،پنجاب سے 141،سندھ سے 61 ، فاٹا سے 12 جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے3 نشستیں ہوں گی ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد51 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں کی تعداد99 پنجاباسمبلی کی 297 اور سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہو گی ، الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 30 دن کے لیے ہو گی۔ 

اس دوران کوئی بھی حلقے کا ووٹر ان حلقہ بندیوں پر اعتراضات تحریری طور پر مورخہ 3 اپریل 2018ء تک دفتری اوقا ت کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کروا سکتا ہے۔ ان حلقہ بندیوں کی تفصیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی دفاتر میں دیکھی اور سرکاری ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر ملاحظہ اور ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔