97

شہریوں نے پاکستان ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بچا لیا

کراچی۔ شہریوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بچا لیا۔ اتوار کو کراچی میں ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرینیں گزرنے کے باعث کئی فٹ تک خستہ حال پٹری ٹوٹ گئی۔

شہریوں نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے لال کپڑا لہرا کر وہاں سے گزرنے والی پاکستان ایکسپریس کے ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا جس نے فورا بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ واقعے میں اندرون ملک جانے والی پاکستان ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔کراچی ایکسپریس میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی جو ممکنہ حادثے سے محفوظ رہے۔

ریلوے حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے ٹریک کی مرمت کا کام کر کے پاکستان ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کیا۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ فش پلیٹ کے ٹوٹنے کا واقعہ حادثاتی طور پیش آیا۔ پٹری کا 4 انچ کا حصہ ٹوٹا تھا اور 3 بولٹ نکلے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔