283

خیبر پختونخوا اور ایف بی آر کی جی ایس ٹی پر ایڈجسٹمنٹ 

پشاور۔خیبر پختونخوا اور ایف بی آر کے درمیان جی ایس ٹی کے ایڈجسٹمنٹ کا فارمولہ طے کر لیا گیا ہے اور ایف بی آر نے خیبر پختونخوا حکومت کو بقایا جات کی ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے دونوں اطراف کے بقایا جات کیس ٹو کیس جائزہ لینے کے بعد ادا کئے جائینگے ۔ وفاق اور صوبے کے درمیان گزشتہ مالی سال 2016-17کے سروسز پر جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کلیمز کے لئے اعداد و شمار کے مطابقت پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں واجبات کے تعین کے لئے طے کردہ پیرا میٹر کے مطابق پاکستان ریونیو آٹو مشن لیمٹیڈ نئے ورکنگ مکمل کر کے اس کے نتائج ایف بی آر اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ شیئر کریگا ۔ اور کیس ٹو کیس جائزہ لینے کے بعد واجبات کی ادائیگی کی جائیگی اور جس ادارے کے ذمے جتنے واجبات نکلیں گے۔

وہی ادارہ یہ واجبات اسی ادارے کو ادا کرینگے یا ان کی ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی 2016-17میں بعض معاملات پر صوبائی ریونیو اتھارٹی اور ایف بی آر کے درمیان اختلافات پیدا ہو ئے تھے جس کے باعث دونوں اداروں نے ادائیگی ایک دوسرے کی روک دی گئی تھی ۔ تاہم چار مہینے سے زائد جاری ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔