302

سینٹ انتخابات ٗ خیبر پختونخوا میں بڑے اپ سیٹ

پشاور۔سینٹ الیکشن میں ملک کے دیگر حصو ں کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی بعض بڑے اپ سیٹ سامنے آئے ہیں حکمران جماعت تما م تردعوؤں کے باوجوداپنے تمام امیدواروں کے ساتھ ساتھ مولانا سمیع الحق کو ایوان بالامیں بھجوانے میں ناکام ہوگئی جبکہ جے یو آئی ف بھی اپنے صوبائی امیر کو کامیابی سے ہمکنا ر نہ کرسکی پاکستان تحریک انصاف نے چھ امیدوارمیدان میں اتارے تھے جن میں سے خیال زمان کامیاب نہ ہوسکے ۔

اس حوالہ سے پارٹی کے ذرائع کاکہناہے کہ ان کے تین ووٹ مستردنہ ہوتے تو جیت ان کی تھی تاہم ذرائع کے مطابق ان کے پینل کے بعض اراکین سلپ ہوگئے ،دوسری طرف ریکارڈ ووٹوں سے مولانا سمیع الحق کو سینٹ میں پہنچانے کے دعوے بھی پورے نہ کیے جاسکے ان کو ملنے والے محض چارووٹ کچھ اورہی کہانی سنارہے ہیں جے یو آئی کے ممبران بھی اپنے صوبائی امیر کے ساتھ وفا نہ کرسکے ۔

پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے ان کو پہلی ترجیح قراردینے کی باربارکی یقین دہانیوں کے باوجودطلحہ محمودکی کامیابی کسی اور طرف اشارہ کرتی ہے اسی طر ح پی ٹی آئی کی خواتین اراکین کیو ڈبلیو پی کی انیسہ زیب کو ووٹ دینے کے وعدے پورے نہ کرسکی ذرائع کے مطابق اس معاملہ پرپی ٹی آئی کی کم از کم اٹھارہ تک ممبران سلپ ہوگئیں سیاسی حلقوں کے مطابق سینٹ کے انتخابات میں چمک کے استعمال سے کوئی سیاسی جماعت انکار نہیں کرسکتی ۔